انصاف فراہم نہ کیا گیا تو رائیونڈ کے باہر دھرنا دیں گے، بھوک ہڑتال بھی کرینگے ، اگر ہمیں مسعود جنجوعہ کی جبری گمشدگی کو دس سال گزر گئے ، آج تک کچھ پتا نہ چل سکا، پاکستان کے ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا ، شنوائی نہ ملی
ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب
جمعرات 30 جولائی 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ انصاف نہ دیا گیا تو رائیونڈ کے باہر دھرنا دیں گے اور بھوک ہڑتال بھی کی جائے گی، اگر ہمیں مسعود جنجوعہ کی جبری گمشدگی کو دس سال گزر گئے لیکن آج تک کچھ پتا نہ چل سکا، پاکستان کے ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا پر کوئی امید نہ ملی۔
جمعرات کو ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ امید نہ ہاری ہے نہ ہی ہاروں گی،30جولائی 2015 کو آج دس سال ہو گئے لیکن اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا، سپریم کورٹ بھی مدد سے قاصر ہے، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں اکیلی بھی رہ گئی تو اپنی جدوجہد جاری رکھوں گی، مسعود کے دوست و احباب رشتہ داراور ان کے تین بچوں سمیت تب نے انتھک کوشش کی ہے، مظاہرے کئے ،کیمپ بھی لگائے، پولیس کے ہاتھوں ہر ظلم سہاپھر بھی ہمت نہ ہاری، اس تحریک کے نتیجے میں 850کے لگ بھگ لوگوں کو بازیاب کروایا مگر تحریک کی بنیاد والے مسعود جنجوعہ ابھی تک قید میں ہیں، اس سیمینار میں سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار توفیق آصف، راولپنڈی بار کے موجودہ صدر شیخ سلیمان اور جنرل سیکرٹری فیصل بٹ، آصف لقمان قاضی سینئر رہنما جماعت اسلامی اور اس تقریب کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کی، میں وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے،اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم رائیونڈ میں دھرنا دیں گے اور بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.