افغان طالبان شوریٰ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی
ملااخترمحمد منصور کو نیا امیر اور سراج الدین حقانی کو نائب مقررکردیا گیا 20 رکنی شوری میں طاقتور افغان طالبان رہنما افغان حکومت سے مذاکرات کے حق میں ہیں ٗذرائع
جمعرات 30 جولائی 2015 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) افغان طالبان شوریٰ نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ملااخترمحمد منصور کو نیا امیر اور سراج الدین حقانی کو نائب مقررکردیا ہے۔طالبان ذرائع کے مطابق شوریٰ کا اجلاس گزشتہ شام منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملا عمرکی ہلاکت کے بعد ان کے نائب ملا اخترمحمد منصورکو نیا امیرمقرر کیا جائے جس کی توثیق شوریٰ ممبران نے متفقہ طورپر کی ٗ حقانی گروپ کے سربراہ سراج الدین حقانی کو ان کا نائب مقررکردیا گیا ہے۔
سینئر صحافی اور افغان امور کے ماہر رحیم اﷲ یوسف زئی نے بتایاکہ طالبان نے نئے امیر کے 2 معاون مقرر کئے ہیں جن میں سے ایک عرفیت خلفیہ ہے جن کا اصل نام سراج الدین حقانی ہے جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ بھی ہیں ملا اختر محمد منصور کے دوسرے نائب طالبان کے قاضی القضا ء (چیف جسٹس) ہیبت اﷲ اخونزادہ ہیں رحیم اﷲ یوسف زئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی شب ہونے والے اجلاس میں تمام طالبان رہنما شریک نہیں ہوئے ملا عمر کی ہلاکت کے سوال پر طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ ملا اختر محمد منصور کے تقرر کے بعد خود ہی اندازہ لگا لیا جائے ملا اختر منصور اس سے قبل افغان طالبان کے نائب امیر تھے اور طالبان شوری کے معاملات چلا رہے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.