افغان طالبا ن دھڑوں میں اندرونی اختلافات ملاعمرکی ہلاکت کارازافشاہونیکی وجہ بن گئے
جمعرات 30 جولائی 2015 22:27
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)طالبان کے سپریم لیڈرملا عمر کی ہلاکت کا راز افشا ہونے کی وجہ طالبان میں اختلافات تھے، ملا عمر کے انتقال کے بعد الگ ہونے والے دھڑوں نے افغان انٹیلی جنس کو راز بتا دیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا نے افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور سربراہ بنے تو انہوں نے مذاکرات کی راہ اپنائی اس وقت کے عسکری ونگ کے سربراہ ملا ذاکر مذاکرات کی پالیسی کے مخالف تھے ملا عمر کی ہلاکت کے چھ ماہ بعد ہی ملا اختر منصور نے امریکہ سے قطر میں مذاکرات شروع کر دیئے تھے،مذاکرات کے مخالف ملا ذاکر ملا عمر کی ہلاکت پر پہلے ہی دلبرداشتہ تھے، ملا اختر منصور کے ساتھ طویل اختلاف اور بحث مباحثے کے بعد ملا ذاکر اپریل دو ہزار چودہ میں عہدہ چھوڑ گئے اور خرابی صحت کو جوازبنایا۔
عسکری ونگ کے سربراہ کی علیحدگی کے بعد طالبان میں دھڑے بن گئے کچھ دھڑوں کو ملا عمر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہو چکی تھی اور انہی میں قاری حمزہ کا گروپ تھا جس نے افغان میڈیا میں کئی بار ملا عمر کی ہلاکت کے دعوے کو اچھالا اور بالا?خر ملا عمر کے انتقال کی افغان حکومت اور انٹیلی جنس نے بھی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کر دی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.