صوبائی وزیر بلال یاسین کا دریائے راوی پر فلڈ بندوں کا دورہ

جمعرات 30 جولائی 2015 22:33

ٓلاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے دریائے راوی پر شاہدرہ فلڈ بند ، دستی فلڈ بنداورسیپرفلڈبند پر ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ انہار کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا- اس موقع پر ان کے ہمراہ ایکسین ڈرینج ڈویژن لاہور اکرم حسین ، ٹی ایم اے راوی ٹاؤن ملک ابرار کے علاوہ پارٹی کارکنان احمد نذیر بٹ، چوہدری محمد علی گجر، امجد حسین بلو، اظہر بٹ، کاشف ڈاراور اویس ارشد بھی موجودتھے- صوبائی وزیر نے محکمہ انہار کی جانب سے دریائے راوی پر ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا-اس موقع پر صوبائی وزیر کو ایکسین ڈرینج ڈویژن لاہور اکرم حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہدرہ فلڈ بند ، دستی فلڈ بند اور سیپر فلڈبند پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ انہار کی جانب سے کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر حفاظتی جیکٹس اور کشتیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں جبکہ محکمہ انہار کی ہیوی ڈیوٹی مشینری پہلے سے بندوں کی سائیڈ موجود ہے- صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ انہار کا عملہ ایس ڈی او چوہدری محمد الیاس کی سربراہی میں دریائے راوی کے ان بندوں کی دن رات نگرانی پر مامور ہے -انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریسکیو 1122 کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے- اس موقع پر صوبائی خوراک بلال یاسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اس ضمن میں وزیراعلی محمد شہباز شریف خود نگرانی کررہے ہیں-

متعلقہ عنوان :