جی نائن ٹو پارک روڈ پل کے نیچے تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے

جمعرات 30 جولائی 2015 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) جی نائن ٹو پارک روڈ پل کے نیچے تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، دو نکل آئے ایک بچہ پانی اور نرم مٹی کی گہرائی میں دب گیا، غوطہ خوروں کی مدد نہ لی جا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی نائن ٹو گلی نمبر 2صغیر عباس اور سعد لطیف اور نعمان نہانے کیلئے پارک روڈ جی نائن پل کے نیچے بنا رہے تھے کہ بارش کا پانی تیز آنے سے ایک بچہ عمر تیرہ، چودہ سال سعد لطیف ولد شفقت لطیف تیز بارش کے پانی کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا جبکہ صغیر عباس ولد افسر عباس اور نعمان باہر نکل آئے پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی اور غوطہ خوروں کی مدد نہ ملنے کی وجہ سے سعد لطیف نہ مل سکا، محلے والے اپنی مدد آپ کے تحت سعد لطیف کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔