سپیکر قومی اسمبلی کی کویت میں مقیم پاکستانیوں کے رشتہ داروں کو ویزوں کے اجراء کا معاملہ جلد حل کرانے کی ہدایت
جمعہ 31 جولائی 2015 14:55
اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی سردار محمد شفقت حیات نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کویت کی جانب سے پانچ دیگر ممالک سمیت پاکستانی تارکین وطن کے رشتہ داروں کو ویزہ کا اجراء نہیں کیا جا رہا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ معاملہ سپیکر کی سطح پر کویت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ سے حکومت بات کرے تاکہ یہ معاملہ جلد حل ہو۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مزمل قریشی کے سوال میں سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد شفقیت حیات کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں اس وقت تقریباً 38 لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا ارو چین کے مقابلے میں پاکستانی افرادی قوت کا تناسب مناسب ہے تاہم مذکورہ خطہ میں افرادی قوت کی برآمد کے لئے کوششیں جاری ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ یقین دہانی کرائے کہ کویت میں کوئی غلط آدمی داخل نہ ہو سکے، وزارت داخلہ نے کویتی وزیر داخلہ کو دعوت بھیج دی ہے توقع ہے کہ اس کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
محترمہ نسیمہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شفقت حیات بلوچ نے کہا کہ ایمپلائمنٹ ایکسچینج سیل کی تشکیل کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ شمس النساء کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران او ای سی کی جانب سے بیرون ملک روزگار کے لئے کل 7 ہزار 240 افراد بھیجے گئے۔ نعیمہ کشور خان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ کویت نے اس وقت وہاں رہائش پذیر پاکستانیوں کے ویزوں کی تجدید نہیں روکی گئی ہے تاہم دہشت گردی کی وجہ سے پاکستانیوں کو اپنے رشتہ داروں کو بلانے کی اجازت لینا ضروری ہے، پاکستان کے علاوہ ایران، عراق، افغانستان، یمن اور شام کے شہریوں پر بھی یہی پابندی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ کویتی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ اس کو جلد حل کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.