’’تیری پسند تیرگی‘ میری پسند روشنی…………تو نے دیا بجھا دیا‘ میں نے دیا جلا دیا‘‘
’’یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا‘‘، شہبازشریف کا پرجوش خطاب، دھرنا دینے والے معیشت کے دشمن اور اندھیروں کے پجاری دھرنوں پر کڑی تنقید،توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری نہ کرنیوالے پاکستانی سرمایہ کاروں کو آڑھے ہاتھوں لیا
جمعہ 31 جولائی 2015 19:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹس کی مین پاور بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریب سے پر جوش انداز میں خطاب کے دوران نام نہاد دھاندلی کے خلاف گذشتہ برس دیئے جانے والے دھرنوں پر کڑی تنقیدکی اورکہا کہ دھرنوں کے باعث ہمارے عظیم دوست ملک چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا،سرمایہ کار واپس چلے گئے اورپاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، تاہم چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعدہم نے ایک نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کیا گیا ہے۔
پاکستانی معیشت کے خلاف ہونے والی ان تمام تر سازشوں اورراستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم نے اپنا سفر کھوٹا نہیں ہونے دیا،ہمارے ارادے بلند اور نیت نیک رہی،سفر کی تمام تر مشکلات کے باوجود ہماری نظریں منزل پر رہیں ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے دھرنا دینے والوں کو معیشت کے دشمن اور اندھیروں کے پجاری قرار دیتے ہوئے یہ شعر پڑھا:’’تیری پسند تیرگی‘ میری پسند روشنی…………تو نے دیا بجھا دیا‘ میں نے دیا جلا دیا‘‘۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان کے بڑے بڑے سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری نہ کرنے پرانہیں آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ہمارے عظیم دوست چین نے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری کر کے دوستی اورمحبت کا حق ادا کیا ہے لیکن پاکستان میں اربوں کھربوں روپے کمانے والے دولت مندجنہوں نے یہاں لوٹ مار اور بینکوں کے قرضے ہڑپ کر کے محلات بنائے اورہوائی جہازتک خریدے انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری نہ کرنے کے حوالے سے بے حسی پر مبنی جس کردار کا مظاہرہ کیا ہے اس پر میں علامہ اقبال ؒ کے الفاظ میں یہ کہوں گا کہ:’’یہ ناداں گر گئے سجدے میں جب وقت قیام آیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سرمایہ کار سن لیں اگر ان کا سرمایہ ملک کے کام نہ آیا تو عوام اسے چھین لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.