جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی‘عمران خان قوم سے معافی مانگیں‘ چوہدری اشتیاق احمد
دھرنا پالیسی ملکی ترقی کے خلاف تھی‘انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو جلد تجا ویز بجھوائی جائیں گی ‘ تقریب سے خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 20:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمد نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی اور بہت کچھ بے نقاب ہوگیا‘ عمران خان کو چاہیے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں، دھرنے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا‘دھرنا پالیسی ملکی ترقی کے خلاف تھی‘منظم دھاندلی کا الزام لگاکر پاکستان کو بدنام کیا گیا‘انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو جلد تجا ویز بجھوائی جا ئنگی۔
ان خیا لا ت کا اظہا رانہوں نے ایوان عدل لاہورکی لاعبریری میں’’ انتخابی اصلاحات اور تجاویز‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقعہ پرنا ئب صدر احسن نوید فاروقی ایڈ وکیٹ‘جوائنٹ سیکرٹری ینگ لائزر فورم ظہیر عباس ایڈ وکیٹ ‘رانا علی فرازایڈوکیٹ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) لائزر فورم لاہور کے صدر چوہدری اشتیاق احمدنے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل کو شفاف بنا یا جا سکتاہے اورحکومت کو چا ہئے کہ انتخابی اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کیا جا ئے اوراگر کسی قسم کی آئینی ترمیم کی ضرورت ہو تو وہ بھی کریں جس کیلئے وفا قی حکومت کو جلد تجا ویز بھجوائی جا ئے گی۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعدعمران خان اب قوم کو کیا جواب دینگے انکو چاہئے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں کیونکہ دھرنے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوااور ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا نے والے خود شر مندہ ہیں اور استعفی مانگنے والے خود استعفٰی دے کر پھر مکر گئے اب عمران خان کو سیا سی میدان میں ناکامیوں کو تسلیم کر لینا چا ہیے اور سیا ست کے میدا ن میں چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سازشی عناصرکے گھناؤنے ہتھکنڈوں کے باوجودوزیراعظم میاں نوازشریف نے انتہائی دانشمندی اورجراٗتمندی سے دھرناسیاست کامقابلہ کیااوروطن عزیزکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.