حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کا 2014میں انتقال ہوچکا،بی بی سی
جلال الدین حقانی کا انتقال طویل علالت کی وجہ سے ہوا اور ان کی تدفین افغانستان میں کی گئی،خاندانی ذرائع
جمعہ 31 جولائی 2015 22:07
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) افغانستان میں شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی ایک برس قبل 2014میں انتقال کر چکے ہیں، افغانستان میں شدت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقا نی کے قریبی ذرائع نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایاکہ جلال الدین حقانی کا انتقال طویل علالت کی وجہ سے ہوا اور ان کی تدفین افغانستان میں کی گئی۔
گذشتہ کئی برس بھی حقانی نیٹ ورک کے بانی کے ہلاک ہونے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں تاہم ان اطلاعات کی تردید کی جاتی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو اور افغان افواج پر حملوں، کابل سمیت مختلف علاقوں میں شدت پسند واقعات کا الزام حقانی نیٹ ورک پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔حقانی نیٹ ورک افغانستان کے شمال مشرقی صوبوں کنڑ اور ننگرہار اور جنوب میں زابل، قندھار اور ہلمند میں مضبوط گروپ کے طور پر پہچانا جاتا ہے،جلال الدین حقانی کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے تھا اور انھوں نے 1980 کی دہائی میں شمالی وزیرستان سے سابقہ سویت یونین کے افغانستان میں قبضے کے دوران منظم کارروائیاں کیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.