کراچی، میٹرک کے نتائج میں غلطیوں کو فوری طورپر صحیح کیا جائے ،بتول مرزا

ہفتہ 1 اگست 2015 15:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک(طالبات )کراچی کی رہنما بتول مرزانے کہا کہ میٹرک کے نتائج میں غلطیوں کو فوری طورپر صحیح کیا جائے ۔وہ نارتھ کراچی میں میٹرک امتحان دینے والی طالبات سے گفتگوکررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ طلباء جنکی حاضری بھی مکمل تھی مگر انہیں غیرحاضر قراردے کرفیل کردیاگیا جوافسوس ناک ہے ۔متاثرہ طلباء اوروالدین مارے مارے بورڈکے چکر لگاتے نظرآتے ہیں اورجورشوت دیتاہے اس کا کام کرددیا جاتاہے ۔انہوں نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے مطالبہ کیا کہ بورڈآفس کورشوت کا گڑھ بنانے والے اسٹاف کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔