ایم کیو ایم امریکہ کے 19ویں سالانہ کنونشن کا ڈیلاس میں باقاعدہ آغاز ہوگیا،ایم کیوا یم امریکہ

ہفتہ 1 اگست 2015 21:33

ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) : متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۱۹ ویں سالانہ کنونشن کا آغاز امریکہ کے شہر ڈیلاس میں ہو گیا۔ سہ روزہ کنونشن میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل سمیت پاکستان سے آئے ہوئے حق پرست اراکین پارلیمنٹ بھی خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پرامریکہ کہ ۲۲ سے زائد شہروں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد، ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان، ذمہ داران اور ہمدردوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کنونشن کے افتتاحی روز’’ مزید صوبے …… مضبوط پاکستان‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے کیا ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف ۹۰ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کہف الوری اور قمر منصور کو گرفتار کیا گیا مگر بے بسی یہ ہے کہ ہمیں سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز پربغیر وارنٹ کے غیر قانونی چھاپہ کیوں مارا گیا؟،انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عام آدمی تک اختیارات کی منتقلی چاہتی ہے جب تک عام آدمی کو بااختیار نہیں بنایا جاتا حالات میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشرقی پاکستان کے پاکستانیوں کو اگر انکے حقوق دے دئیے جاتے تو آج پاکستان دو لخت نہ ہوتا۔ ندیم نصرت نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے کنونشن کے دوسرے(ہفتہ )کے روز اہم خطاب میں سنسنی خیز انکشافات کے اعلان کے بعد کنونشن بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے اوردنیا بھر میں آباد پاکستانی کمیونٹی ایم کیو ایم امریکہ کے اس کنونشن میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے 2002ء میں الطاف حسین کی دی گئی فکری نشست کا متن شرکاء کوپڑھ کر سنایا جس میں پاکستان کی تعمیر ترقی اور استحکام کیلئے مزید صوبوں کے قیام کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق حق پرست وزیر بابر غوری نے کنونشن کے شاندار انتظامات پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے پیغام حق پرستی کو گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان و ذمہ داران اپنا بھرپور کردارادا کریں۔افتتاحی سیشن میں ایم کیو ایم امریکہ کی سابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے۔