ژوب شیرانی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیگا ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بھر پور مالی امداد کی جائیگی ، صوبائی وزیر

ہفتہ 1 اگست 2015 21:42

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ژوب شیرانی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیگا ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے آئندہ اس قسم کے زیادہ نقصانات سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ اور الرٹ رہے ژوب اور شیرانی میں انسانی جانوں کی ضیاع افسوسناک ہے لواحقین کی بھر پور امداد کی جائیگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایند ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای ڈی نواب محمد آیاز خان جوگیزئی نے ژوب اور شیرانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر پی ایند ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای ڈی نواب محمد آیاز خان جوگیزئی نے میرعلی خیل روڈ گل کچھ روڈ شہر واٹر سپلائی اسکیم سلیازہ پروٹیکشن والزاور دیگر متاثر ہونے والے منصوبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی سی ژوب نذر محمد کھیتران ڈی سی شیرانی محمد عظیم کاکڑ سپرنٹنڈنگ انجینئرنظام الدین جوگیزئی ایکسئین بی اینڈ آر ہدایت اﷲ ایکسئین یعقوب بنگلزئی نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دی صوبائی وزیر پی ایند ڈی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی اور صوبائی وزیر پی ایچ ای ڈی نبواب محمد آیاز خان جوگیزئی نے کہا کہ ژوب اور شیرانی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے ایری گیشن سلیازہ منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا کوئی فائدہ نہیں ان عارضی منصوبوں کی بجائے مستقل حل ڈھونڈا جائیگا تاکہ مسقتبل میں شہر ژوب کو کسی قسم کا خطرہ نہ رہے انہوں نے ژوب اور شیرانی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث انسانی جانوں کی ضیاع افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کی بھر پور مالی امداد کی جائیگی جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان نیشنل ہائی وے کی بارشوں کے دوران بار بار بندش سے مسافروں تاجروں کو درپیش سخت مشکلات کا احساس ہے اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیگی قدرتی آفات کو روکنا ممکن نہیں تاہم قدرتی آفات سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تاکہ نقصانات کو کم کیا جاسکے انہوں نے ژوب اور شیرانی کے تمام متعلقہ محکموں کے حکام کو ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ژوب اور شیرانی کے نقصانات کے ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے بعد ازاں ضلع افیسران کی ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لی گئی جس میں ژوب شیرانی کے تمام محکموں کو طلب کر لیا گیا۔