بھارت، ٹی وی اور ریڈیو پر گٹکے اور پان مصالحہ کا اشتہار دینے پر ٹوبیکو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 2 اگست 2015 22:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست۔2015ء) بھارتی حکومت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل کی درخواست پر ٹی وی اور ریڈیو پر گٹکے اور پان مصالحہ کا اشتہار دینے پر ٹوبیکو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ٹوبیکو کمپنی کو سی او ٹی پی اے 2003ء کی دفعہ 5پر عمل درآمد کا نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم کمپنی اس نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی جس پر کمپنی کے خلاف ریڈیو اور ٹی وی پر اشتہارات دینے پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت سی او پی ٹی اے 2003ء کی دفعہ 5کے تحت سگریٹ نوشی کی ہر قسم کی مصنوعات کی براہ راست یا بلاواسطہ طور پر تشہیر پر پابندی عائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :