لاہور : رینجرز دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ، سرحد پار جارحیت کے بھر پور مقابلے کے لیے پر عزم ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب
سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 12:17
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015ء) : لاہور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے 23 ویں انسداد دہشت گردی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد کی گئی۔پاکستان رینجرز پنجاب کی پاسنگ آؤٹ تقریب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ، جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا ہے کہ سرحد پار جارحیت کے بھرپور مقابلے ، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔
انسداد دہشت گردی فورس کے 23ویں دستے کے 120 نوجوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ،اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف فارمیشنز کے عملی مظاہرے کیے ۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا کہ وطن عزیز کو سکیورٹی مسائل اور سرحد پار سےجارحیت کا سامنا ہے۔
ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے اور وطن عزیز کے ناقابل تسخیر بنانے کیلیے پرعزم ہیں ،دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے رینجرز کا کلیدی کردار ہے۔رینجرز کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے بہترین حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں کی مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن پر قابو پانے کےلیے فورس اہم کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.