دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کچے کے لوگ جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،کمشنر سکھر
پیر 3 اگست 2015 14:59
سکھر ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں مسلسل پانی میں اضافہ ہورہا ہے، کچے کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادپور شینک بند کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو اور ایم ڈی سیڈا بابر آفندی سمیت متعلقہ محکموں کے عملدار کمشنر کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
کمشنر سکھر نے کہا کہ کوہ سلیمان پر مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے دریائے سندھ کے پانی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے ایم ڈی سیڈا کو کہا کہ قادپور شینک بند کو 2010ء والی صورتحال سے اوپر کیا جائے تاکہ پانی میں اضافہ ہو نے کے بعد بھی شینک بند کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جن کو صحت کی سہولتوں سمیت راشن و دیگر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے جبکہ لوگوں کو سامان اور مویشی منتقل کرنے کے لیے کشتیاں اور پٹرول فراہم کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.