عمران خان پنجاب میں پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ڈوبتے ہوئے پشاور کو دیکھیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
پیر 3 اگست 2015 16:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ڈوبتے ہوئے پشاور کو دیکھیں ،پشاور کے عوام جھولیاں اٹھا کر انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں۔عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان پنجاب حکومت پر تنقید سے پہلے کے پی کے میں تبدیلی کے دعوی کو ثابت کریں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صوبے کی خدمت کی بجائے صرف بیان بازی کر رہے ہیں ۔وہ دوسرے صوبوں کی عوام کی بجائے کے پی کے میں عوام کی خدمت کریں ۔عمران خان نے عوامی خدمت کی بجائے بیان بازی کو اپنا مستقل وطیرہ بنا لیا ہے ۔کے پی کے میں وزراء کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔دریں اثنا شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی الزامات لگا کر عمران خان کے جنوبی پنجاب کے دورے کی اہمیت بڑھانا چاہتے ہیں ،وہ خواب غفلت سے جاگیں،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.