ڈبلیو ٹی اونے کاروباری طبقے کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، لارڈ دیسائی
ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)برطانیہ کے ممبر ہاوٗس آف لارڈز کے ممبر لارڈ ڈیسائی نے کہا ہے کہ 1994 میں قائم ہونے والی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے باعث کاروباری حلقوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور حال ہی میں ڈیزائن کئے گئے معاشی ماڈلز کی روشنی میں بھی آنے والی کاروباری مشکلات کی پیش گوئی نہیں کی جا پارہی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر میں اپنی نئی کتاب Hubris پر خصوصی گفتگو کرتے ہئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔
تقریب میں ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ ڈیسائی نے کہا کہ اکیڈیمک اکنامکس میں بڑی تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں اور معاشی حقیقت کو سائنسی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے سمجھنے کے رحجان میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں بدلاوٗ، تنخواہوں کے سٹرکچر میں تبدیلی، کریڈٹ و پرافٹ میں تبدیلیاور انویسٹمنٹ اور ایمپلائمنٹ نے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اکنامک سائیکلز بھی پیدا کئے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر اقدس کاظمی نے کتاب کے تھیم پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ڈاکٹر ڈیسائی کی کتاب 2007-2008ء کے مالی بحران میں ماہرین پیشگوئی کرنے میں کیوں ناکام رہے، کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام میں ڈاکٹر ڈیسائی نے شرکاء کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے بعد ازاں کتاب پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.