نادرا نے شناختی کارڈزکے حصول کیلئے تمام زیر التواء درخواستیں نمٹادی ہیں‘ 2015ء میں اب تک 64 ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں‘ اب صرف پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کے دفتر آنا پڑے گا‘ شہری نادرا سے متعلق کام گھر بیٹھے کرا سکیں گے‘ چھ ماہ بعد پاسپورٹس کی تجدید بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نادرا ہیڈ کوارٹرز میں قومی شناختی کارڈز کے آن لائن اجراء کے افتتاح کے موقع پر گفتگو
پیر 3 اگست 2015 20:56
اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا نے شناختی کارڈزکے حصول کے لئے تمام زیر التواء درخواستیں نمٹادی ہیں‘ 2015ء میں اب تک 64 ہزار جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں‘ اب صرف پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا کے دفتر آنا پڑے گا‘ شہری نادرا سے متعلق کام گھر بیٹھے کرا سکیں گے‘ چھ ماہ بعد پاسپورٹس کی تجدید بھی آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے ہوگی۔
پیر کو نادرا ہیڈ کوارٹرز میں قومی شناختی کارڈز کے آن لائن اجراء کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ تین سال پہلے سفارتخانوں اور نادرا دفاتر کے باہر لمبی قطاریں ہوتی تھیں جس پر میں نے ہدایت کی کہ آن لائن اجراء کا نظام وضع کیا جائے تاکہ نادرا کے دفاتر کے باہر سے لمبی قطاریں ختم ہو سکیں۔(جاری ہے)
پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کے نظام کو بھی آن لائن کیا جائے گا تاکہ پاسپورٹس کی تجدید بھی گھر بیٹھے ہو سکے لیکن اس میں چھ ماہ کا وقت لگے گا۔
نادرا کو قومی مفادات کے تحفظ کا مینڈیٹ حاصل ہے، لوگوں کو ہار دینے یا بیت المال کی طرح خیرات بانٹنے کا نہیں۔ 2012ء میں نادرا 1.3 ارب کے نقصان میں تھا‘ موجودہ حکومت کے پہلے سال میں نادرا نے پانچ ارب کا منافع کمایا اور بیرون ملک پراجیکٹس لئے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں لاکھوں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے گئے۔ 2011ء میں 26 جعلی شناختی کارڈز پکڑے گئے۔ 2012ء میں 493 اور ہماری حکومت کے پہلے سال میں چھ ہزار جبکہ 2014ء میں 22 ہزار اور 2015ء میں اب تک 64 ہزار شناختی کارڈز بلاک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تھوڑا انتظار کریں جلد بہتری آئے گی اور کوئی آئی ڈی کارڈز لینے آئے گا تو اسے لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ عوام گھر بیٹھے کارڈز کی تجدید اور دیگر کاموں کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ صرف پہلی بار بائیو میٹرک کے لئے نادرا کے دفتر آنا پڑے گا، عوام گھر بیٹھے ٹریکنگ کے ذریعے اپنی درخواستوں کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔ شناختی کارڈز کی معلومات کیلئے روزانہ پانچ ہزار ٹریکنگ ایس ایم ایس موصول ہوتے ہیں اور لوگ گھر بیٹھے جان لیتے ہیں کہ ان کا کام کس مرحلے میں ہے۔ دبئی کی طرح کے 13 نیکسٹ جنریشن بزنس سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ ان میں کئی طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نادرا چھ ماہ میں ڈی این اے لیب بنائے گا۔ اس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں کو فائدہ ہوگا۔ تمام قسم کے میرج‘ برتھ سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لئے سنٹر لائزڈ اور ڈیجیٹلائزڈ سسٹم لایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چھ ماہ پہلے نادرا میں ساڑھے چھ لاکھ درخواستیں زیر التواء تھیں جو اب صفر ہیں اور اس وقت کوئی درخواست زیر التواء نہیں ہے، نادرا میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے‘ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعلی شناختی کارڈز کو کینسل کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گا، منافع میں ملازمین کو بھی حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن اہلکاروں نے زیر التواء درخواستوں کو نمٹایا ہے ان کو انعام ملنا چاہیے، ادارے سے کرپٹ لوگوں کو پاک کیا جائے، بیرون ملک سفارت خانوں میں نادرا اہلکاروں کی کمی کو دور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.