صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے اغواء ہونیوالی نومولود بچی کو بازیاب کرالیا‘ ملزم گرفتار‘مقدمہ درج

پیر 3 اگست 2015 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے اغواء ہونیوالی نومولود بچی کو بازیاب کرلیا۔ ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمیرا بی بی کی 25روز کی نومولود بچی اذان کو ملزم اشفاق عرف سجن بچی کی ماں سمیرا بی بی سے چھین کر فرار ہوگیا تھا۔ سبزبہ زار پولیس نے نومولود بچی کو بازیاب کرکے اس کی ماں کے حوالے کردیا جبکہ اغواء کار ملزم اشفاق عرف سجن کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :