آر پی اوز کانفر نس میں پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف بھر پور آپر یشن کر نے کا فیصلہ
منگل 4 اگست 2015 13:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پنجاب میں دہشت گردوں اور انکے معاونین کے خلاف بھر پور آپر یشن کر نے کا فیصلہ ’بنکوں کے باہر سیکورٹی کر نیوالے پر ائیوٹ گارڈزکو بھی3سے 6دنوں کی ٹر ینگ دی جائیگی ‘ تمام عبادت گاہوں کی انتظامیہ کو دیواریں اونچی کر نے اور خار دار تاریں لگانے کی سختی سے ہدایت کر دی گئی جبکہ آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز کو تر قیوں کے زیر التواء کیس2ماہ میں نمٹانے کی یقین دہانی کروادی۔
منگل کے روز صوبہ بھر کے آرپی او زکی ویڈیو کانفر نس آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال ‘دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور امن وامان یقینی بنانے سمیت دیگر اموار کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے آئی جی پنجاب نے تمام آرپی اوز کو پنجاب میں سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیادوں پر کاروائی کر نے کی ہدایت کی گئی اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں سمیت دہشت گر دی کی کاروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف آپر یشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائیگا جبکہ دہشت گردوں کو مختلف ذرائع سے سپورٹ کر نیوالے دہشت گردوں کے معاونین کی بھی فہرستیں بنائی جائیں اور انکے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائیگا جس کیلئے انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جائے اس موقعہ پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لاہور سمیت پورے پنجاب میں سیکورٹی کو بھی مزید ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جہاں ضروری ہو گا وہاں دفعہ 144کا نافذ بھی کیا جائیگا جبکہ آئی پنجاب مشتاق سکھیرانے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں کسی بھی صورت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کو برداشت نہیں کیا جا ئیگا اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا جائیگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.