اسلام آباد : مخالفین کو تحاریک واپس لینے پر آمادہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اراکین کو دربدر سڑکوں پر چھوڑ دینا ہمارا نہیں عمران خان کا ایجنڈا ہو گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:36
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ جمعرات تک موخر کر دیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ تحاریک پیش کرنے والی جماعتوں کو منانے کی کوششیں کر رہے ہیں. خواجہ سعد رفقی کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں شاہ محمود قریشی نے بلا جواز تقریر کی.
عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنی گالیاں دینے کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور تنقید نہیں بلکہ الزام تراشی اور بہتان لگاتے ہیں.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ رویہ مصالحتی کوششوں میں آڑے آ رہا ہے عمران خان سے درخواست ہے کہ کم از کم دو دن اپنے اس رویے پر قابو رکھیں تا کہ مصالحتی کوششیں کامیاب ہو سکیں اور پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لی جا سکیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنا ہمارا مینڈیٹ ہر گز نہیں ہے ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اراکین سڑکوں پر در بدر گھومیں لیکن شائد عمران خان یہی چاہتے ہیں. خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اگر ڈی سیٹ ہی کرنا ہوتا تو ہم کب کا کر چکے ہوتے کیونکہ اس کے لیے محنت بھی خود پی ٹی آئی کی جانب سے ہی کی گئی ہے، پارلیمنٹ کو برا بھلا کہہ کر استعفے دے دینا اور حکومتی اداروں پر الزام تراشی کرنا پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے کافی تھا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین ایوان میں آ کر اپنا کردار ادا کریں.مزید اہم خبریں
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.