پاکستان کا ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں ۔ اکھنور سیکٹر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت سے احتجاج ، بھارت سیز فائر کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے ، دفتر خارجہ
منگل 4 اگست 2015 17:49
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں ۔ اکھنور سیکٹر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری (عمر 14 سال اور 22 سال) شہید اور 3 بچوں اور دو خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کی حکومت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق بھارت کی طرف سے سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزیاں منگل کی صبح ساڑھے 5 بجے نیو کین اور دو دیگر چوکیوں پر شروع ہوئیں۔ پاکستانی چوکیوں نے اس اشتعال انگیزی کا جواب دیا۔(جاری ہے)
بھارتی فوجیوں نے بعد ازاں شہریوں اور دیہات کو نشانہ بناتے ہوئے علاقے میں اپنی تمام چوکیوں سے فائر کھول دیا۔
پاکستان کی حکومت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال سیز فائر خلاف ورزیوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیز فائر خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن و آشتی برقرار رکھنے کے لئے 2003ء سیز فائر مفاہمت کی پاسداری کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.