بلوچستان میں طالبان کے قافلے یا اجتماع پر حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں، افغان طالبان
ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب زندہ ہیں میرا ان سے رابطہ ہوا ہے، رکن طالبان شوریٰ معتصم آغا جان
منگل 4 اگست 2015 18:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں طالبان کے قافلے یا اجتماع پر حملے کی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔طالبان ترجمان قاری محمد یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ پیر کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور کچلاک میں طالبان سے تعلق رکھنے والے افراد کے قافلے یا اجتماع پر حملہ ہوا ہے جس میں ہلاکتیں بھی ہوئیں اور کچھ لوگ زخمی ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے اس حوالے سے بلوچستان میں افغان مہاجرین کے نمائندوں اور وہاں موجود دیگر ثقہ مراجع اور عینی شاہدین سے معلومات طلب کی ہیں جنہوں نے اس خبر کی شدت سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ پورے بلوچستان کی حدود میں ایسے واقعات کا کوئی سراغ نہیں لگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی افواہوں اور تشویشناک پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہیں اور کچھ خفیہ اور دشمن حلقوں کی جانب سے موقع کا غلط فائدہ اٹھانا قرار دیتے ہیں جو لوگوں کو تشویش میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔
دریں اثناء افغان طالبان کے سینئر رہنماء اور شوریٰ کے رکن معتصم آغا جان نے ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملا یعقوب زندہ ہیں اور دو دن پہلے میرا ان سے رابطہ ہوا تھا۔ افغان قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر زاہد قدیر نے دعویٰ کیا تھا کہ ملا یعقوب کو طالبان کے نئے سربراہ ملا اختر منصور کے لوگوں نے ایک حملے میں پانچ دن پہلے قتل کردیا تھا۔ ایک اور طالبان رہنماء ڈاکٹر امین الحق نے بھی ملا عمر کے بیٹے کی ہلاکت کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھی ملا یعقوب سے رابطہ ہوا ہے اور وہ زندہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے ،اسحاق ڈار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.