جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھانے والے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے، عمران خان مسلم لیگ (ن) کی یا حکومت کی نہیں قدرت کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار
منگل 4 اگست 2015 23:00
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے سے عمران خان دوغلے ثابت ہوگئے ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھانے والے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے ۔
(جاری ہے)
پیر کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دوغلی پالیسی کی بات کرنیوالوں نے ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش کرکے تاریخ کی بدترین دوغلی پالیسی چلائی ، لوگوں کو جمہوریت کا سبق پڑھاتے رہے اور رات کے اندھیروں میں جمہوریت پر حملہ کرنے کی سازش کرتے رہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش سے عمران خان ہمیشہ کیلئے دوغلے ثابت ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) کی یا حکومت کی نہیں قدرت کے انتقام کا نشانہ بنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے ڈی سیٹ ہونے تک کی کہانی رونگٹے کھڑے کرنے والی ہے ، عمران خان یہ بات سمجھ جائیں کہ کسی کی عزت اچھال کر وہ کبھی عزت نہیں پا سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.