حکومت بااثر قبضہ مافیا اور سرکاری زمینوں پر قابض ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے میں ہچکچاہٹ کا شکار
بدھ 5 اگست 2015 14:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) اگرچہ موجودہ حکومت نے سی ڈی اے کے ذریعے غریب کچی بستیوں کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاہم حکومت بااثر قبضہ مافیا اور سرکاری زمینوں پر قابض ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ابھی تک عمل نہیں کر سکی ہے اور ان کے خلاف ایکشن لینے میں سی ڈی اے ناکام ہے اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن اس وقت جاری رہے گا جب تک کہ سرکاری زمینوں کا ایک انچ بھی واگزار نہیں کروایا دیا جاتا ۔
رپورٹس کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اتھارٹیز غریب کچی بستیوں کے خلاف ایکشن لے رہی ہے اور بڑے مگرمچھوں اور قبضہ مافیاز کے خلاف ایکشن لینے میں ہکچاہٹ کا شکار ہے جنہوں نے پوش ایریاز میں زمینیں قبضہ کر رکھی ہیں ۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں سینکڑوں ایکڑ زمین کو پرائیویٹ لان میں غیر قانونی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور 500 پلاٹس کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی طور پر بروئے کار لایا گیا ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران سی ڈی اے نے کئی الاٹمنٹس منسوخ کی ہیں ۔
مسلم لیگ (ق) کے ایک سیاستدان اور صنعتکار اور ایک سابق بیورو کریٹ شاہد رفیع کو بھی اس طرح کا پلاٹ دیا گیا ۔ سی ڈی اے کا ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں لگ بھگ 500 ایسے پلاٹس ہیں جن پر تجاوزات قائم کر دی گئیں ہیں اس طرح زون چار ، زون دوئم ، زون تھری اور زون فائیو میں بھی 64 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں ان میں سے اکثر سوسائٹیز نے ریاستی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جن کی اربوں روپے مالیت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.