جعفر آباد، زرعی پانی کی قلت کیخلاف زمینداروں ،کاشتکاروں کا قومی شاہراہ پر دھرنا ،محکمہ آبپاشی کیخلاف نعرے بازی

بدھ 5 اگست 2015 16:26

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) زرعی پانی کی قلت کے خلاف زمینداروں اور کاشتکاروں کا قومی شاہراہ پر دھرنا محکمہ آبپاشی کے خلاف نعرے بازی تحققات کا مطالبہ کرپٹ آفسیران علاقے کو تباہی کے دہانے پر پہنچارہے ہیں حکام بالا نوٹس لیں مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق:۔جعفر آباد کے نہروں جھڈیر شاخ ،ٹیپل شاخ ودیگر کے ٹیل زمینداروں نے زرعی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سندھ بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کئی گھنٹے تک معطل رکھا اس موقع پر غلام حسین بگٹی ،غلام رسول لہڑی ،ودیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی جعفر آباد اور نصیر آباد نے گرین بیلٹ کو تباہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے سات سالوں سے ٹیپل شاخ ،جھڈیر شاخ ،محبت شاخ ،قیدی شاخ ودیگر ذیلی نہروں میں زرعی پانی کا مصنوئی بحران پیدا کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں ایکڑاراضی بنجر ہوچکا ہے جس سے لاکھوں افراد معاشی بدحالی میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کے بدعنواں آفیسروں اور اہلکاروں نے پٹ فیڈر کمانڈ ایر یا میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیپل شاخ ،جھڈیر شاخ ودیگر نہروں کے ٹیل کے زمینداروں کے مطالبات منظور کر کے زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ہزاروں ایکڑ اراضی تباہی اور بربادی سے بچ سکے بصورت دیگر علاقہ لاکھوں کاشتکار نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :