سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو کینال ویو تو سیعی منصوبے کی اجازت دیدی ،حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی خارج
بدھ 5 اگست 2015 16:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو لاہور کے کینال ویو تو سیعی منصوبے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ تو سیعی منصوبے کے حوالے سے جو اصول و ضوابط وضع کئے گئے تھے اس کی خلاف ورزی نہیں ہوئی لہٰذاحکومت کو ایسے عوامی منصوبے سے نہیں روکا جا سکتا ،عدالت نے لاہور بچاؤ تحریک اور لاہور کنزرویشن سوسائٹی اور دیگ رکی طرف سے پنجاب حکومت کے خلاف دائر تو ہین عدالت کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پنجاب حکومت کی طرف سے کینال ویو توسیعی منصوبے میں سڑکوں کی کشادگی کیلئے درختوں کی کٹائی کے حوالے لاہور بچاؤ تحریک اور لاہور کنزرویشن سوسائٹی کے احتجاج کے بعداز خود نوٹس لیا تھا ۔(جاری ہے)
جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اورجسٹس شیخ عظمت سعید نے کیس کی سماعت کی ۔
گزشتہ روز تین رکنی بنچ کے سر براہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں قرار دیا گیاہے کہ تو سیعی منصوبے کے حوالے سے جو اصول و ضوابط وضع کئے گئے تھے اسکی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔عدالت نے درخواست گزارورں کی توہین عدالت کی دائر درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ باد ی النظر میں ایسی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی لہٰذاحکومت کو ایسے عوامی منصوبے سے نہیں روکا جا سکتا۔ عدالت نے لاہور بچاؤ تحریک اور لاہور کنزرویشن سوسائٹی کے عہدیداروں اور دیگر کی طرف سے پنجاب حکومت کے خلاف دائر تو ہین عدالت کی درخواست بھی مسترد کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.