چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے مدد کی درخواست کردی
جمعرات 6 اگست 2015 13:19
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے مدد کی درخواست کردی غیر ملکی میڈیانے چینی حکام کے حوالے سے لکھا کہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) سنکیانگ کے اویغور مسلمانوں کو بھرتی کر رہی ہے جنھیں تربیت دے کر شام اور عراق بھیجا جارہا ہے ‘ وہاں سے واپسی پر یہ چین میں ایک بڑی جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں بہت سے غیر ملکی ماہرین نے چین میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کی موجودگی کے حوالے سے سوال اٹھایا تاہم چینی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ "دہشت گردی کا خطرہ دن بہ دن مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اس سلسلے میں چینی نائب وزیر خارجہ چینگ گوپنگ اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف انسدادِ دہشت گردی کے سفیر ٹینا کیڈاناوٴ کے مابین ملاقات ہوئی چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے ای ٹی آئی ایم اور مشرقی ترکستان کی دیگر دہشت گرد جماعتوں سے لاحق خطرات پر زور دیتے ہوئے امریکہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی ترکستان کی دہشت گرد فورسز سے نمٹنے کے لیے چین کا ساتھ دیں.دونوں جانب سے سائبر دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے اور انسدادِ دہشت گردی انٹیلی جنس کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اویغور مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے حالیہ برسوں میں جنوب مشرقی ایشیاء کے ذریعے چین سے ترکی کا غیر قانونی سفر کیا ۔
(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.