نوجوان بلے باز صہیب مقصود فٹ ہوگئے، حارث سہیل کا علاج جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 اگست 2015 14:15

نوجوان بلے باز صہیب مقصود فٹ ہوگئے، حارث سہیل کا علاج جاری

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اگست۔2015ء) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز صہیب مقصود مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 26سالہ نوجوان بلے باز اب اگلے ماہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

صہیب مقصود کلائی زخمی ہونے کے باعث 2ماہ سے قومی ٹیم سے باہر تھے۔ دوسری جانب ایک اور نوجوان بلے باز حارث سہیل کا علاج جاری ہے اور انہیں اپنی انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے مزید 2سے 3ہفتے درکار ہیں اور ممکنہ طور پر پاکستان کے دورہ زمبابوے میں ان کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔