شگراورکھرمنگ میں ڈپٹی کمشنرز اورایس پیز سمیت دیگر ضلعی محکمہ جات کے مجاز آفیسران کی تعیناتی کیلئے متعلقہ اضلاع کے لیگی رہنماوں کا وزیراعلیٰ اورصوبائی انتظامیہ پردباؤ تیز

جمعہ 7 اگست 2015 22:31

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء )بلتستان کے 2نئے اضلاع شگراورکھرمنگ میں ڈپٹی کمشنرز اورایس پیز سمیت دیگر ضلعی محکمہ جات کے مجاز آفیسران کی تعیناتی کیلئے متعلقہ اضلاع کے لیگی رہنماوں نے وزیراعلیٰ اورصوبائی انتظامیہ پردباؤ تیزکردیاہے ۔لیگی زرائع کے مطابق دونوں نئے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کے لئے لیگی رہنماوں نے پسندیدہ آفیسران کے نام صوبائی قیادت کو پیش کردئیے ہیں ۔

زرائع کاکہناہے کہ کروڑوں اضلاع کے لیگی نمائندوں کی خواہش ہے کہ ان کے اضلاع میں مقامی ڈپٹی کمشنرز اور ایس پی تعینات کئے جائیں تاکہ ضلعی دفاترمیں ملازمین کی بھرتیوں زریعے اپنے حامیوں کو زیادہ سے زیادہ کھپایا جاسکے ڈی ایم جی گروپ یاغیر مقامی مجاز آفیسران کی تعیناتی کی صورت میں ان کو خدشہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے بھرتیاں عمل میں نہ لاسکیں ۔

(جاری ہے)

زرائع کاکہناہے کہ شگراورکھرمنگ میں سیاسی اختلافات دیرینہ دشمنیوں کی حد تک سنگین دکھائی دیتے ہیں ایسے میں دونوں نئے اضلاع میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سمیت ضلعی اداروں میں آفیسران کی تعیناتی میں سیاسی بنیادوں پر ہونا نیک شگون نہیں ۔اس لئے دونوں نئے اضلاع میں میرٹ کے مطابق اہل اورحقدار افرادکی بھرتیوں کو یقینی بنانے اورضلعی محکموں کے مجاز آفیسران کی تعیناتی بھی اہلیت اورمیرٹ کی بناپر ہونا دونوں نومولود اضلاع کی ترقی اورکامیابی کیلئے ضروری ہے ۔