بلوچستان کی ترقی کیلئے پشتون اور بلوچ قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا، سیاسی و قبائلی عمائدین

قبائلی تنازعات کو ختم کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے،عشائیہ سیخطاب

ہفتہ 8 اگست 2015 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) بلوچستان کے سیاسی و قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پشتون اور بلوچ قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا قبائلی تنازعات کو ختم کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ٹکری شفقت لانگو ‘ حاجی جلات خان اچکزئی ‘ قبائلی رہنماء ملک نصیراحمد شاہوانی اور ٹکری عبدالقیوم لانگو و دیگر نے لانگو اور اچکزئی قبیلے کے درمیان ہونیوالے تصفیہ کے بعد عشائیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کی ایک اہم وجہ قبائلی تنازعات ہیں بلوچ اور پشتون اقوام صدیوں سے برادر اقوام کے طور پر رہ رہے ہیں لانگو اور اچکزئی قبائل کو دست و گریباں ہونے سے روکنے میں حاجی جلات خان اچکزئی اور عمر خان اچکزئی کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی تصادم و تنازعات کو روک کر تمام بلوچستانیوں کو یکجا کرکے بلوچستان کو پرامن صوبہ بنایا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں اچکزئی قبائل کے معتبرین کے صبر و تحمل اور دور اندیشی کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پشتون اور بلوچ قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا قبائلی تنازعات کو ختم کئے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ اگر تمام قبائلی معتبرین اور ذمہ داران اسی طرح صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں تو بلوچستان کو خون خرابے سے بچایا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :