پیرو میں حکومت نے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگادی،خلاف ورزی پر 120 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا

اتوار 9 اگست 2015 16:09

پیرو میں حکومت نے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگادی،خلاف ورزی پر ..

لیما(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء) پیرو میں حکومت نے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگادی ، خلاف ورزی پر 120 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرو حکومت نے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی عائد کردی ہے ، خلاف ورزی پر 120 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ دارالحکومت لیما میں تاریخی عمارتوں اور چوراہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کبوتر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

کبوتروں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے حکومت پریشان ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں کبوتروں کی بہتات کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اس لیے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پہلی بار120 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر کسی نے دوسری بار بھی اس کی خلاف ورزی کی تو جرمانہ بھی دوگنا ہو گا۔ تاہم سیاحوں اور کبوتر کے شوقین افراد نے حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :