تحریک انصاف نے حلقہ این اے 19ہری پور کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے، الیکشن کمیشن رینجرز کی زیرنگرانی الیکشن منعقد کروائے، ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

اتوار 9 اگست 2015 23:44

تحریک انصاف نے حلقہ این اے 19ہری پور کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ 19ہری پور کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے اور اس ضمن میں گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ ہاؤس خیرپختونخوا میں ایک اہم میٹنگ میں دھاندلی کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 19کے ضمنی الیکشن کو آزادانہ اور شفاف بنانے کیلئے رینجرز کی زیرنگرانی الیکشن منعقد کروایا جائے۔