قصور ویڈیو اسکینڈل ، بالی وڈ اداکار عامر خان بچوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے لگے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اگست 2015 15:27

قصور ویڈیو اسکینڈل ، بالی وڈ اداکار عامر خان بچوں کو احتیاطی تدابیر ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 10 اگست 2015ء) : قصور کے علاقہ حسین خان والا میں 2007 سے جاری شرمناک ویڈیو اسکینڈل نے پورے ملک میں ایک بھونچال کھڑا کر دیا ہے. ویڈیو اسکینڈل میں مجموعی طورپر نابالغ لڑکے اور لڑکیوں کو بنایا گیا ہے.اسکینڈل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آنے کے بعد حکومتی نوٹس لیے گئے ، اور ذمہ داران کے خلاف تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں.

قصور ویڈیو اسکینڈل سے دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی تو اٹھانا پڑی ہی لیکن وہیں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک نہایت قابل ستائش قدم اٹھایا.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار عامر خان کے پروگرام کی ایک ویڈیو نہایت اہمیت اختیار کرگئی جس میں وہ بچوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے،کسی چھیڑچھاڑ کی علامات، جنسی طورپر ہراساں ہونے اور خود بچانے کی تدابیر بتاتے ہوئے نظر آئے.

عامر خان نے نہایت آسان اور سادہ الفاظ میں بچوں کو ایسے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کا طریقہ بتایا اور آگاہ کیا کہ کس طرح ایسے واقعات سے بچا جا سکتا ہے. واضح رہے کہ قصور جنسی ویڈیو اسکینڈل میں 280 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں.