پشاور،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

پیر 10 اگست 2015 22:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے اسٹبلشمنٹ اینڈایڈمنسٹریشن کا ایک اجلاس پیر کے روز رکن صوبائی اسمبلی ادریس خان کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ آڈٹ اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے آڈٹ پیروں برائے مالی سال2009-10کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کو بروقت آڈٹ رپور ٹ مرتب نہ کرنے پر ذیلی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیااور متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پوری تیاری کے ساتھ حاضر ہوں تاکہ باقی ماندہ آڈٹ پیروں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :