افغان انٹیلی جنس نے ایک مرتبہ پھر کابل دھماکوں کا الزام پاکستان پر عائد کردیا
افغان انتظامیہ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دھماکوں میں " پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مداخلت" کی تصدیق کرتی ہے، حملوں کے پیچھے اس کے خصوصی حلقوں کا ہاتھ ہے، پاکستان حقانی نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی کا الزام
بدھ 12 اگست 2015 22:54
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) افغان انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے دھماکوں کا الزام ایک مرتبہ پھر پاکستان پر عائد کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ترجمان حسیب صدیقی کا کہنا ہے کہ افغان انتظامیہ گزشتہ جمعہ کو ہونے والے دھماکوں میں " پاکستانی سیکورٹی فورسز کی مداخلت" کی تصدیق کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے پیچھے پاکستانی فورسز کے خصوصی حلقوں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔پاکستان کی جانب سے فوری طور پر اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اسلام آباد ماضی میں افغانستان کے ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاکستان پر طالبان کی خفیہ حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.