نجی پاور کمپنیوں نے این ٹی ڈی سی لائسنس ترامیم پر تحفظات کا اظہار کر دیا

بدھ 12 اگست 2015 23:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)نجی پاورکمپنیوں نے این ٹی ڈ ی سی کے لائسنس میں ترامیم پرتحفظات کا اظہار کردیا، کمپنیوں کی درخواست پرنیپرا 19اگست کوسماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

نیپرا نے اس سال مئی میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈ سپیچ کمپنی کی درخواست پراس کے لائسنس میں تبدیلیاں کی تھیں مجوزہ تبدیلی سے الیکٹرک پاور سیکٹر آپریشن سی پی پی اے کے حوالے کیا گیا تاہم تبدیلی کو نجی کمپنیوں نے اسے بجلی کی فروخت کے معاہدوں اورحقوق کیخلاف تعصب پرمبنی قراردیا نجی کمپنیوں کی درخواست پرتبدیلیوں پرنظرثانی کی سماعت 19اگست کوہو گی ۔