بولیویا میں بارش اور برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم

جمعرات 13 اگست 2015 11:44

اپاز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں بارش اور برفباری نے زندگی کا نظام درہم برہم کردیا ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت صفر سے نیچے آگیا ہے۔ بولیویا کے مغربی علاقوں میں تیز بارش اور برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے بعض علاقوں میں 5اعشاریہ 9انچ برف پڑی۔ دارالحکومت لاپاز سمیت 3صوبوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باعث ان صوبوں کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔ ٹریفک جام ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر شاہراہوں پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث اسکول بند ہیں اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :