مصر میں گرمی کی شدید لہر سے 61 افراد ہلاک

جمعرات 13 اگست 2015 13:55

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) مصر میں گذشتہ تین دنوں کے دوارن گرمی کی شدید لہر سے کم سے کم 61 افراد ہلاک ہو گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے تین گرم ترین دنوں کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرمی اور ہیٹ سٹروک سے متاثر ہونے والے 581 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی سے سب سے زیادہ متاثر عمر رسیدہ افراد ہوئے ہیں اور مقامی میڈیا کے مطابق نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج قیدی بھی گرمی سے متاثر ہوئے ہیں۔

مصر کے جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال کا انتظام ناقص ہے اور جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ بھی ہے۔ملک میں بحلی فراہم کرنے والے محکمے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دارالحکومت قائرہ سمیت مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی اور قاہرہ کا میٹرو ٹرانسپورٹ سسٹم بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :