دریائے سندھ پرانا ہالا کے مقام سات لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ گذرنے سے ہالا سمیت مٹیاری ضلع کے کچے کے 30 سے دیہات زیرآب آگئے

جمعرات 13 اگست 2015 22:50

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) محکمہ آبپاشی کی غفلت اور لاپرواہی سے دریائے سندھ پرانا ہالا کے مقام منوں ماچھی موری کے اچانک دھماکے سے ٹوٹنے سے سال2010 میں قرار دیئے جانے والے بوسیدہ کھڈے میں سیلابی ریلہ داخل،لیکیج ہونے سے ہالا شہر کے ڈوبنے اور بڑے نقصان کا خدشہ ،میڈیا کی آگاہی کے باوجود محکمہ آبپاشی کے افسران نے بوسیدہ کھڈے اور موری پر کوئی توجہ نہ کیا ،وزراء ،سیکریٹری افسران صرف رسمی دورے کرنے لگے،سیاسی سماجی تنظیموں نے پاک فوج،رینجرز کو مداخلت کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے سندہ پرانا ہالا کے مقام سات لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ گذرنے کے دؤران پانی کا شدید دباؤ ہونے ہالا سمیت مٹیاری ضلع کے کچے کے 30 سے دیہات زیرآب آگئے ہیں جبکے پانی کے شدید دباؤ سے سیلابی ریلہ پرانا ہالا کے لنک روڈ پر منوں ماچھی گاؤں کے مقام موری ٹوٹ گئی جس کے باعث سیلابی ریلہ پانی کی تیز لہروں میں محکمہ آبپاشی کی غفلت سے لنک روڈ سے منسلک بوسیدہ کھڈے میں داخل ہوگیا ہے جسے سال2010میں مسلسل پانی لیکیج ہونے سے محکمہ آبپاشی کی جانب سے بوسیدہ قرار دے کر مذکورہ موری کو مٹی سے عارضی بند کیا گیا تھا ،تاحال بوسیدہ کھڈے میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کسی بھی وقت بڑے نقصان کا اندیشہ ہے ،واضع رہے کے مذکورہ بوسیدہ کھڈے میں طویل عرصے سے محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملہ کی غفلت سے نامعلوم افراد کی جانب سے مٹی اٹھائی جارہی تھی اور سپریم کوٹ کی پابندی کے باوجود طویل عرصے سے قریبی لوپ بندکولینڈ مافیا کی جانب سے توڑ کر قبضہ خوری کرتے ہوئے دوکان ،مکانات قائم کرلی گئی تھی جس کے خلاف صوبائی وزراء ، سیکریٹریز،محکمہ آبپاشی افسران صرف رسمی دؤرے کرکے قبضہ خوری کے خاتمے کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن تاحال عملی کاروائی نہ کی گئی واضع رہے کے میڈیا کی جانب سے مذکورہ بوسیدہ موری اور کھڈے کو مضبوط بنانے کے لیئے کئی بارمحکمہ آبپاشی کے افسران ،حکام کو آگاہی دی جارہی تھی لیکن محکمہ آبپاشی افسران خاموش تماشائی بنے رہے دریں اثناء مٹیاری کے قریب کلیاں،دیگر بچاؤبند پر مختلف مقامات پر پانی کے شدید دباؤ سے کٹاؤ جاری ہے جس سے دیہاتیوں میں خوف حراس پھیل گیا ہے ،سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں نے پاک فوج، رینجرس کو بچاؤبندوں کے انتظامات کی نگرانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :