پاکستان طویل مدت سے حالت جنگ میں ہے ‘دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی ‘ صدر مملکت
جمعہ 14 اگست 2015 14:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدت سے حالت جنگ میں ہے ‘دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی ‘ پوری قوم یک جان ہو کر دہشت گرد ی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی حکومت اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ‘شدت پسندپسپا ہو رہے ہیں ‘ انشاء اللہ بہت تھوڑی مدت میں ہم ان مسائل پر قابو پا لیں گے ‘ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں ‘ پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ہم ا پنی سلامتی اور دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ پاکستان کا ایک اور بڑا مسئلہ بدعنوانی اور کرپشن ہے ہمیں کھلی آنکھوں اوربیدارمغزکے ساتھ بد عنوان عناصر کو لگام دینا ہوگی ‘ وقت آگیا ہے مستقبل میں سیلاب اور نقصانات سے بچنے کیلئے مستقل نوعیت کے اقدامات کیے جائیں ‘ہمارا آئندہ جشن آزادی آج کے جشنِ آزادی سے زیادہ بہتر اور زیادہ شاندار ہوگا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا تیسرا بڑا مسئلہ منفی اور تخریبی عناصر کا طرزِ عمل ہے جنھوں نے بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوششیں کی ۔یہ لوگ آئین اور جمہوریت کے بارے میں بھی منفی طرزِعمل اختیار کرتے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے قوم باشعور ہے جس نے ایسے لوگوں کی ہر کوشش ناکام بنا کر ملک کو نظریاتی، سیاسی، اقتصادی اور ہر اعتبار سے مستحکم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ۔
صدر نے کہاکہ پاکستان ایک طویل مدت سے حالتِ جنگ میں ہے۔ ایک طرف شدت پسندوں نے ریاست کوچیلنج کر رکھا ہے تو دوسری طرف سماج دشمن عناصر اور غیر ملکی مفاد کے لیے کام کرنے والوں نے ملک کے بعض حصوں کاامن و امان بگاڑ دیا۔ حکومت ِ پاکستان نے بھرپور سیاسی عزم کے ساتھ اس چیلنج کا سامنا کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ کارروائی کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔ اس جنگ میں ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں یہاں تک کہ اسکولوں کے معصوم بچوں نے بھی اپنی جانیں قربان کی ہیں جن میں سب سے تکلیف دہ واقعہ آرمی پبلک اسکول کا ہے جو بے رحم دہشت گردوں کانشانہ بنا۔ ان قربانیوں کے لیے قوم ان کی احسان مندہے اور اپنے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ یہ امر بھی باعثِ اطمینان ہے کہ پوری قوم یک جان ہو کر دہشت گرد ی اور انتہا پسندی کے خلاف اپنی حکومت اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اور شدت پسندپسپا ہو رہے ہیں ۔ میں آپ کو خوش خبری دیتا ہوں کہ انشاء اللہ بہت تھوڑی مدت میں ہم ان مسائل پر قابو پا لیں گے۔صدر نے کہاکہ حکومت نے سیاسی و جمہوری استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے، سیاست کی بنیاد پر قومی مفادکے معاملات پر اختلاف کا رحجان دم توڑ رہاہے اور قوم ہر اعتبار سے متحد اوریک جان ہو رہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ، اُن میں سب سے اہم کامیابی یہی ہے۔ مجھے اللہ کی رحمت سے پوری توقع ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران ان معاملات میں مزید بہتری آئے گی اور ہر آنے والا دن پاکستان کے لیے استحکام اور طاقت کی نوید لائے گا۔انہوں نے کہاکہ خارجہ تعلقات کے شعبے میں بھی پاکستان نے حال ہی میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وہ زمانہ ماضی کا حصہ بن چکاہے جب پاکستان تنہائی کا شکار تھا اب اللہ کے فضل و کرم سے عالمی برادری میں پاکستان کوپذیرائی مل رہی ہے۔ اقوامِ عالم میں پاکستان کو یہ مقام اس کی جرأت مندانہ اور حقیقت پسندانہ خارجہ پالیسی سے ملا ہے جس کا مرکزی نکتہ دنیا کے تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک سے خوش گوار اور دوستانہ تعلقات کافروغ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ بھی کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوجائیں۔ حال ہی میں مشرقی سرحدوں پر بعض ناخوش گوار واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان پرُامن بقائے باہمی کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا حامی ہے لیکن اگر پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ہم ا پنی سلامتی اور دفاع پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.