برطانیہ میں شرانگیز تقریروں کے حوالے سے قانون موجود ہے ‘ فلپ بارٹن
آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ‘الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں ‘انٹرویو
جمعہ 14 اگست 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کراچی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، الطاف حسین کے معاملے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں۔ایک انٹرویومیں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا کہ کراچی مین جاری آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
بیشتر ملاقاتوں میں کراچی کے تاجروں نے امن وامان کیلئے کئے جانیوالے اس آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الطاف حسین کے متعلق بات ہوئی تھی۔ بی بی سی پر ایم کیو ایم کے حوالے سے نشر ہونے والی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ بی بی سی ایک عالمی ساکھ رکھنے والا ادارہ ہے۔وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ آپریشن ضرب عضب کے متعلق سوال پر فلپ بارٹن نے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن دہشتگردی کے خاتمے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھی اچھی خبریں بھی ہیں، پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہو گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.