ابراہیم محب نے پی ایس بی جشن آزادی سکواش چمپئن شپ جیت لی
ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ذوہیب خان ،والی بال ٹائٹل خلیل کامریڈ کلب نے کامیابی حاصل کی
جمعہ 14 اگست 2015 20:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ سکواش کا ٹائٹل ابراہیم محب نے اپنے نام کرلیا ۔فائنل میں ابراہیم محب نے حمام احمد کو تین ایک سے شکست دی، سابق عالمی چیمپئن خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان اور ڈائریکٹر پی ایس بی محب اﷲ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
نتائج کے مطابق سکواش انڈر 9میں ابراہیم محب نے پہلی، حمام احمد نے دوسری، روشید اصغر نے تیسری اور حسن زاہدنے چوتھی پوزیشن، انڈر 11 میں محمد عماد نے پہلی، فہد شریف نے دوسری، حمزہ زاہد نے تیسری اور وحید خلیل نے چوتھی، انڈر 15 میں عزیر شوکت نے پہلی، حماد عادل نے دوسری، احمد حسن نے تیسری اور ذیشان گل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی سکواش، والی بال اور ویٹ لیفٹنگ مقابلے کرائے گئے جن میں پشاور بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ویٹ لیفٹنگ چیمپئن عدنان اور زوہیب خان نے جیت لی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی گئی چیمپئن شپ کے 56 کلوگرام میں عدنان نے پہلی، صدر الدین نے دوسری اور عبدالرحمن نے تیسری، 105کے جی میں زوہیب خان نے پہلی، محمد علی نے دوسری اور کلیم اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ والی بال ٹورنامنٹ خلیل کامریڈ کلب کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل خلیل کامریڈ اور ینگ غریب آباد کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خلیل کامریڈ کلب نے 25-13، 25-16 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔ سابق عالمی چیمپئن شپ قمر زمان اور ڈائریکٹر پی ایس بی قمر زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.