صفدر آباد‘ جھیل میں دوکم سن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

جمعہ 14 اگست 2015 22:41

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) جھیل میں دوکم سن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل قائد اعظم پارک میں تعمیر ہونے والی جھیل میں افتتاح سے پہلے ہی میں جھیل میں 2کم سن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی نعشیں تلاش کر لیں،2بچوں کے ڈوبنے سے شہر بھر کی فضا سوگوار ہو گئی۔سوگ میں ٹی ایم اے میں ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب اور استحکام پاکستان ریلی چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد نے منسوخ کر دی۔