صدر گوگیرہ‘زمین کا تنازعہ دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ چار افراد جاں بحق خاتون اور بچے سمیت دس افراد شدید زخمی

جمعہ 14 اگست 2015 22:41

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) زمین کا تنازعہ دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ چار افراد جاں بحق خاتون اور بچے سمیت دس افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ ’’پھلروان وزیر‘‘ میں ناصر سلیم میو اور اسلم آرائیں گروپ کے مابین عرصہ دراز سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا گزشتہ روز اسلم ارائیں اپنے ساتھیوں ذیشان اور سجوک اسلم وغیرہ کے ہمراہ اپنی زمینوں پر فصلوں کو پانی لگانے میں مصروف تھے اس دوران ناصر سلیم میو اپنے گن مین اسلام وغیرہ کے ہمراہ وہاں آ گیا اور ان کو مبینہ طور پر فصلوں کو پانی لگانے سے روکنے لگا جس پر دونوں گروپوں کے مابین تلخ کلامی ہو گئی اور نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی اس دوران ناصر سلیم کے گن مین اسلام نے مشتعل ہوتے ہوئے ارائیں گروپ پر فائر کھول دیا دوسری جانب ارائیں گروپ نے بھی اپنے بچاؤ میں فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

دونوں جانب سے فائرنگ کی زد میں آکر ایک گروپ کا اسلام گن مین ایک نامعلوم شخص، جبکہ ارائیں گروپ کے دو افرادذیشان اور سجوک اسلم فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اسی فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون سکینہ بی بی ،ایک چار سالہ بچے سمیت سجاد حیدر ،غلام حیدر ،سمیع ،رفیع وغیرہ دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچتے اس دوران اسلحہ بردار فائرنگ کرتے فرار ہو گئے پولیس نے نعشوں کو ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے وقوعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :