بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کا نفازانسانی حقوق، ٹیکس قوانین سے واضع انحراف ہے، بزنس مین پینل کے مرکزی رہنماء خرم سعید
جمعہ 14 اگست 2015 22:48
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) بزنس مین پینل کے مرکزی رہنما اورایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرخرم سعیدنے کہا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ غیر دانشمندانہ،بینک صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمہ ٹیکس قوانین سے انحراف ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ میں ناکامی کی سزا عوام، کاروباری برادری، بیواؤں اور پنشنرز کو دینا ناقابل قبول ہے کیونکہ ان میں سے اکثریت کی آمدنی قابل ٹیکس نہیں۔
دنیا بھر میں ٹیکس آمدنی یا کھپت پر لگایا جاتا ہے مگر یہاں بینک ٹرانزیکشنز پر بھاری ٹیکس عائد کر کے زیر زمین معیشت کو مزید پھیلایا اور دستاویزی معیشت کو سکیڑا جا رہا ہے۔خرم سعید نے کاروباری برادری سے اپنے خطاب میں کہا کہ کاروباری برادری کی اکثریت بینک ٹرانزیکشنز پر عائد اس من مانے ٹیکس کو بھتے کا نام دیتی ہے۔(جاری ہے)
بعض بینک میں اس ابتر صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو نچوڑ رہے ہیں جو غیر قانونی و غیر اخلاقی ہے۔
حکومت عوام کو سزا دینے کے بجائے ایف بی آر میں اصلاحات کرے تاکہ یہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرے اور اسکی ناکامیوں کی سزا عوام کو نہ ملے۔ خرم سعید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانے والے نان فائلرز کی جانب سے کی جانے والی بینکنگ ٹرانز یکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے سے ٹیکس چوری کرنے والے انتہائی مالدار افراد کو ہدف نہیں بنایا جا سکے گاجبکہ جی ڈی پی بھی منفی اثرات مرتب ہونگے جبکہ معیشت کو دستاویزی بنانے میں کسی معنی خیز پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.