کوہاٹ کمپنی باغ کے قریب نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 17 اگست 2015 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) اکوہاٹ کمپنی باغ کے قریب نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کی صبح کوہاٹ شہر کے علاقہ کمپنی باغ کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گاؤں بڑھ کا رہائشی محمد نثار ولد زر خان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر لیاقت میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ چند لمحے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے تفتیش میں کارآمد ثابت ہونیوالے شواہد قبضے میں لے لئے جبکہ قتل کی ایف آئی آر تھانہ چھاؤنی میں مقتول کے ماموں امان اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے تاہم فوری طور پر قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں`

متعلقہ عنوان :