ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانے کا فیصلہ
بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش، موثر جواب دینے کا فیصلہ‘ سانحہ اٹک کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
منگل 18 اگست 2015 14:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے‘ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے موثر جواب دینے کا فیصلہ‘ سانحہ اٹک کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ منگل کو وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال اور دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی اور آپریشن ضرب عضب ‘ کراچی آپریشن ‘ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں‘ قومی سلامتی کے امور‘ افغانستان اور بھارت کے ساتھ سکیورٹی پر مشاورت کی گئی ۔
ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سانحہ اٹک کے مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں بھارت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان سرحدی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.