سی ڈی اے کے افسران ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے خوفزدہ ،کل 1100 میں سے صرف 300افسران نے اصل ڈگریاں جمع کرائیں ،دیگر 800تذبذب کا شکار ، چیئرمین سی ڈی اے کا تشویش کا اظہار ، تمام افسران کو ڈگریاں فوری جمع کرا نے کیلئے آخری وارننگ
منگل 18 اگست 2015 23:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) سی ڈی اے کے افسران ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے خوفزدہ ،کل 1100 میں سے سی ڈی اے کے صرف 300افسران اصل ڈگریاں جمع کراسکے ، دیگر 800تذبذب کا شکار ،چیئرمین سی ڈی اے کا تشویش کا اظہار ، تمام افسران کو ڈگریاں فوری جمع کرا نے کے لئے آخری وارننگ جاری کردی ۔ منگل کویہاں سی ڈی اے کے ہیڈکوارٹرز میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمدکی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران کی ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر بنائی گئی تین رکنی کمیٹی نے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد کو ڈگریوں کی تصدیق کے عمل پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
کمیٹی کے ممبران میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈی اور سیکریٹری سی ڈی اے بورڈ شامل ہیں۔ کمیٹی نے بتایا کہ سی ڈی اے کے کل افسران کی تعداد گیارہ سو ہے جس میں سے ابھی تک تقریباً 300افسران نے اپنی اصل ڈگریاں بمعہ تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں کمیٹی کے پاس جمع کرائی ہیں۔
یہ ڈگریاں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کے مراحل میں ہیں۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ ڈگریوں کے جمع کرانے کے عمل میں پیش رفت تسلی بخش نہیں اور زیادہ تر افسران نے ڈگریاں جمع نہیں کرائیں تاہم چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر کمیٹی کی طرف سے سی ڈی اے کے تمام افسران کو آخری بار متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنی ڈگریاں جمع کرا دیں۔ ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 15دنوں کے اندر اپنی ڈگریاں جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے اور یہ نوٹس آخری تصور کیا جائے کیونکہ اس آخری اور حتمی نوٹس کے باوجود ڈگریاں جمع نہ کرانے والوں کے پاس اصل ڈگری موجود نہ ہونا تصور کرتے ہوئے قانونی اور انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.