وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تعریف
بدھ 19 اگست 2015 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے ‘ تمام مسائل قانون اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں حل کئے جائینگے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت اور متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے ‘ تمام مسائل قانون اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں حل کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جو بلاتعطل جاری رہے گا وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان بتایا کہ ایم کیوایم سے ملاقات کی تفصیلات سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کردیا ہے۔(جاری ہے)
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن پرایم کیو ایم کوبھی اعتراض نہیں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جمہوری عمل جاری رکھنے کیلئے حکومت چاہتی ہے کہ ایم کیو ایم استعفے واپس لے۔مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ بات چیت آگے بڑھانے کیلئے اگلا مرحلہ اسلام آباد میں طے ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحما ن نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم کو کراچی میں اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے اور وہ اس کی شفاف تحقیقات پر زور دے رہے ہیں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو مکمل رپورٹ دے دی ہے او رمذاکرات کا آئندہ دور اسلام آباد میں ہوگا تاہم اس میں رشید گوڈیل کی تشویش ناک حالت کے باعث ایک آدھ دن کی تاخیر ہو سکتی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ایم کیو ایم والے اسلام آباد آئیں گے اور وزیراعظم یا ان کی ٹیم ان سے بات چیت کرے گی اور امید ہے کہ مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم والے بھی مفاہمت پر آمادہ ہیں انہوں نے کراچی آپریشن پر تحفظات کے باعث استعفے دیئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے باقی تفصیلات مذاکرات میں سامنے آئیں گی۔فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کا رویہ بھی لچکدار ہے،وزیراعظم ملک کو سیاسی بحران سے بچانا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ معاملات سلجھ جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.